خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان لائیو اسٹاک اور ویکسین کی مقامی تیاری میں تکنیکی تعاون پر اہم پیشرفتپاکستان بیس سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گاپاکستان کا اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے ابیئی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہطالبان رجیم کی تعلیم دشمن پالیسیوں نے افغانستان کی نئی نسل کا مستقبل تباہی کے دہانے پرپہنچا دیاجھنگ میں دو ٹریفک حادثات، موٹرسائیکلوں کے تصادم میں 3 افراد زخمی، تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 65 سالہ خاتون جاں بحق،ریسکیوپاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقوزیراعظم کی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی دستیابی اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنانے کی ہدایتریسکیو 1122 جھنگ کے تمام اسٹیشنز پر اہلکاروں کے ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے جسمانی استعداد کا جائزہ لیا گیا
جھنگ

چوہدری کالونی میں گندگی کے ڈھیر، اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ کا سخت ایکشن، سپروائزر معطل، 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد

اسسٹنٹ کمشنر جھنگ رب نواز چدھڑ نے چوہدری کالونی کا اچانک اور تفصیلی دورہ کیا جہاں صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی تشویشناک اور ابتر پائی گئی۔ معائنے کے دوران متعدد خالی پلاٹ کوڑے کے…

چوہدری کالونی میں گندگی کے ڈھیر، اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ کا سخت ایکشن، سپروائزر معطل، 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد

اسسٹنٹ کمشنر جھنگ رب نواز چدھڑ نے چوہدری کالونی کا اچانک اور تفصیلی دورہ کیا جہاں صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی تشویشناک اور ابتر پائی گئی۔ معائنے کے دوران متعدد خالی پلاٹ کوڑے کے ڈھیروں سے بھرے ہوئے تھے جبکہ گلیوں اور سڑکوں پر جگہ جگہ گندگی اور کچرا پڑا ہوا تھا جس سے نہ صرف شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا بلکہ صحت عامہ کے حوالے سے بھی خطرات پیدا ہو رہے تھے۔

دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ عملے کی کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور اسے انتظامی غفلت قرار دیا۔ انہوں نے موقع پر ہی کارروائی کرتے ہوئے صفائی کے انتظامات میں سنگین کوتاہی پر متعلقہ سپروائزر کو فوری طور پر معطل کر دیا جبکہ فیلڈ مانیٹرنگ آفیسر کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات بھی دے دیے۔

رب نواز چدھڑ نے صفائی کے ناقص انتظامات اور شہری ماحول کو خراب کرنے پر متعلقہ ذمہ داران پر 50 لاکھ روپے (5 ملین) کا بھاری جرمانہ بھی عائد کیا اور واضح ہدایات جاری کیں کہ صفائی کے نظام کو فوری طور پر بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو دو دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے ہدایت کی کہ چوہدری کالونی میں مکمل صفائی کو یقینی بنایا جائے اور علاقے کو “زیرو ویسٹ” (Zero Waste) ماڈل کے مطابق صاف ستھرا کیا جائے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کا نظام مؤثر بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسی صورتحال پیدا نہ ہو۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں