728 x 90

چک نمبر 440 حسن شاہ ٹوبہ روڈ بہن بھائی کنویں میں گر گئے، ریسکیو نے بروقت ریسکیو آپریشن کرکے انہیں کنویں سے نکال لیا

چک نمبر 440 حسن شاہ ٹوبہ روڈ بہن بھائی کنویں میں گر گئے، ریسکیو نے بروقت ریسکیو آپریشن کرکے انہیں کنویں سے نکال لیا

چک نمبر 440، حسن شاہ ٹوبہ روڈ کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 15 فٹ گہرے کنویں میں دو بہن بھائی کنوئیں کی دیواریں بیٹھ جانے کے باعث اندر پھنس گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے فوری طور پر قریبی ایمبولینس اور ریسکیو ٹیم کو موقع پر روانہ کیا۔ریسکیو اہلکاروں

چک نمبر 440، حسن شاہ ٹوبہ روڈ کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 15 فٹ گہرے کنویں میں دو بہن بھائی کنوئیں کی دیواریں بیٹھ جانے کے باعث اندر پھنس گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے فوری طور پر قریبی ایمبولینس اور ریسکیو ٹیم کو موقع پر روانہ کیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی احتیاط کے ساتھ ریسکیو آپریشن مکمل کیا اور دونوں متاثرہ افراد، منتظر علی (25 سال) اور اقرا بی بی (22 سال)، کو بحفاظت زندہ باہر نکال لیا۔ دونوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
اہل علاقہ نے ریسکیو 1122 کی فوری کارروائی، جانفشانی اور انسانی ہمدردی کے جذبے کو سراہتے ہوئے بھرپور شکریہ ادا کیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود نے اس کامیاب آپریشن پر ریسکیو ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو اہلکار ہر مشکل گھڑی میں عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر اطلاع دیں تاکہ قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔
مشکل حالات میں حوصلہ، ٹیم ورک اور بروقت کارروائی ہی زندگی بچانے کا ذریعہ بنتی ہے—ریسکیو 1122 آپ کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش ہے

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos