ڈپٹی کمشنر جھنگ بابر دین کی زیر صدارت چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر امن و امان، سکیورٹی اور انتظامی امور کا جائزہ لینے کے لیے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی افسران، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں، علماء کرام، اراکین امن کمیٹی اور متعلقہ محکموں کے افسران
ڈپٹی کمشنر جھنگ بابر دین کی زیر صدارت چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر امن و امان، سکیورٹی اور انتظامی امور کا جائزہ لینے کے لیے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی افسران، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں، علماء کرام، اراکین امن کمیٹی اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چہلم کے موقع پر ضلع بھر میں امن و امان کا قیام، عوام کے جان و مال کا تحفظ اور ضابطہ اخلاق پر مؤثر عملدرآمد ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں انجام دیں تاکہ مجالس اور جلوس پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوں۔
انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس، ریسکیو 1122، میونسپل اداروں، واسا، محکمہ صحت، ہائی ویز اور دیگر متعلقہ محکموں کو مجالس و جلوسوں کے مقامات اور روٹس کا پیشگی معائنہ مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کا خاتمہ، صفائی، سڑکوں کی مرمت، نکاسی آب، اسٹریٹ لائٹس، بجلی کی فراہمی، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی جانب سے خصوصی ایمرجنسی ڈیوٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے، جس کے تحت ایمبولینسز، فائر فائٹنگ گاڑیاں اور تربیت یافتہ عملہ ہمہ وقت الرٹ رہے گا، جبکہ ضلع اور تحصیل سطح پر کنٹرول رومز چوبیس گھنٹے فعال رہیں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔
انہوں نے علماء کرام، ذاکرین اور منتظمین پر زور دیا کہ ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جائے۔ اشتعال انگیزی، نفرت انگیز تقاریر، منافرت پھیلانے یا قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی، جبکہ مذہبی ہم آہنگی، باہمی احترام اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے تمام مکاتب فکر اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
اجلاس کے اختتام پر ضلعی امن کمیٹی کے اراکین نے ضلعی انتظامیہ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ شرکاء نے ملک میں امن، استحکام، اتحاد بین المسلمین اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *