کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی ہدایات پر چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان مولانا زاہد محمود قاسمی کی سربراہی میں ڈویژنل امن کمیٹی کے ممبران نے ضلع جھنگ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کے ہمراہ ڈویژنل و ضلعی امن کمیٹی کے ارکان
کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی ہدایات پر چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان مولانا زاہد محمود قاسمی کی سربراہی میں ڈویژنل امن کمیٹی کے ممبران نے ضلع جھنگ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کے ہمراہ ڈویژنل و ضلعی امن کمیٹی کے ارکان اور تمام مکاتبِ فکر کے علماء کرام نے اجلاس میں شرکت کی، جس میں ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران علماء کرام نے قیامِ امن کے لیے مثبت اور فعال کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ پاکستان علماء کونسل کی جانب سے ملکی سلامتی اور ریاستی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا گیا اور واضح پیغام دیا گیا کہ “یہ ملک ہے تو ہم ہیں”۔ شرکاء نے امتِ محمدی ﷺ کے اتحاد و اتفاق کے ذریعے دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
علماء کرام سے اپیل کی گئی کہ جمعۃ المبارک کے خطبات اور یومِ علی کے موقع پر امن، اتحاد، رواداری اور بھائی چارے کا پیغام عام کیا جائے۔ مسجد و ممبر سے قانون کی پاسداری، ہم آہنگی اور معاشرتی یکجہتی کو فروغ دینے کی ہدایت بھی کی گئی۔ امن کمیٹی کے ممبران اور علماء کرام نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
اجلاس کے اختتام پر پاک فوج کے شہداء کے درجات کی بلندی، ملکی استحکام اور دائمی امن کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *