728 x 90

چیئرپرسن بی آئی ایس پی کا رمضان المبارک سے قبل مالی امداد کی رقم میں اضافے کا اعلان

چیئرپرسن بی آئی ایس پی کا رمضان المبارک سے قبل مالی امداد کی رقم میں اضافے کا اعلان

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے رمضان المبارک سے قبل مالی امداد کی رقم میں اضافے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت ملک بھر کے ایک کروڑ مستحق خاندانوں کو بھرپور مالی امداد فراہم کی جائیگی۔  اے پی پی کو خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بے نظیر

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے رمضان المبارک سے قبل مالی امداد کی رقم میں اضافے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت ملک بھر کے ایک کروڑ مستحق خاندانوں کو بھرپور مالی امداد فراہم کی جائیگی۔

 اے پی پی کو خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بے نظیر کفالت کا سہ ماہی وظیفہ تیرہ ہزار پانچ سو روپے سے بڑھا کر چودہ ہزار پانچ سو روپے کر دیا جائے گا جس کی ادارئیگی ماہ رمضان میں کی جائے گی۔

چیئرپرسن نے کہا کہ بینظیر ایجوکیشن وظائف پروگرام کے لیے پانچ سو روپے کے مزید اضافہ کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

اسی طرح پانچ سو روپے کا اضافہ بے نظیر نشونما پروگرام کے لیے منظور کیا گیا ہے، جو حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماں کو غذائی اشیاء اور مالی امداد کے ذریعے مدد فراہم کرتا ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos