728 x 90

چیف آف ڈیفنس فورسز اور ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات،علاقائی اور عالمی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

چیف آف ڈیفنس فورسز اور ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات،علاقائی اور عالمی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سلجوق بایراکتاراوغلو نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ سکیورٹی کی موجودہ علاقائی اور عالمی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی اور فوجی تعاون کو

ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سلجوق بایراکتاراوغلو نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ سکیورٹی کی موجودہ علاقائی اور عالمی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی اور فوجی تعاون کو مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان ترکیہ تعلقات کی موجودہ رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قریبی رابطوں کو برقرار رکھنے اور دفاعی تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کواجاگر کیا جو مشترکہ تاریخ، باہمی اعتماد اور عوام کے درمیان مضبوط تعلقات پر مبنی ہیں۔

انہوں نے ترک مسلح افواج کی حمایت اور تعاون کو سراہا اور دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تعلقات کو مزیدمضبوط بنانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سلجوق بایراکتاراوغلو نے پرتپاک استقبال پر اظہار تشکر کیا اور پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

انہوں نے تربیت، مشترکہ مشقوں اور استعدادکارمیں اضافے کے اقدامات سمیت دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے ترکیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos