تاجکستان میں چینی سفارتخانے نے مسلح حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت کے بعد اپنے کاروباری اداروں اور اہلکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ تاجکستان۔ افغانستان سرحدی علاقوں کو فوری طور پر خالی کر دیں۔ ادھر تاجکستان میں چین کے سفیر گُو ژی جون نے فوری طور پر تاجکستان کے حکام کو ملک میں
تاجکستان میں چینی سفارتخانے نے مسلح حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت کے بعد اپنے کاروباری اداروں اور اہلکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ تاجکستان۔ افغانستان سرحدی علاقوں کو فوری طور پر خالی کر دیں۔
ادھر تاجکستان میں چین کے سفیر گُو ژی جون نے فوری طور پر تاجکستان کے حکام کو ملک میں چینی شہریوں کی سلامتی کے مسائل پر بات کرنے کیلئے ٹیلی فون کیا ہے۔
فریقین نے تاجکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں چینی کاروباری اداروں اور شہریوں کی حفاظت سے متعلق تازہ ترین پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔
چینی سفیر نے تاجک حکام پر زور دیا کہ وہ تاجکستان میں چینی کاروباری اداروں اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے۔
اتوار کی رات افغانستان کی سرحد کے ساتھ تاجکستان کے خود مختار علاقے گورنو بدخشاں کے درووز ضلع میں مسلح حملہ ہواتھا جس کے نتیجے میں چینی شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *