728 x 90

چینی کمپنی زننگ انٹرپرائز اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے درمیان صنعتی و تجارتی تعاون پر معاہدہ

چینی کمپنی زننگ انٹرپرائز اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے درمیان صنعتی و تجارتی تعاون پر معاہدہ

چین کی زننگ انٹرپرائز نے گوادر پورٹ اتھارٹی کے ساتھ گوادرکی بندرگاہ اور اس کے فری زون میں وسیع پیمانے پر صنعتی اور تجارتی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے دستاویز پر دستخط کئے ہیں۔دستاویز پر زننگ انٹرپرائز کے نمائندے یی جیانگ نے دستخط کئے جبکہ چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے وزارت سمندری

چین کی زننگ انٹرپرائز نے گوادر پورٹ اتھارٹی کے ساتھ گوادرکی بندرگاہ اور اس کے فری زون میں وسیع پیمانے پر صنعتی اور تجارتی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے دستاویز پر دستخط کئے ہیں۔دستاویز پر زننگ انٹرپرائز کے نمائندے یی جیانگ نے دستخط کئے جبکہ چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے وزارت سمندری امور کے ایڈیشنل سیکرٹری عمر ظفر شیخ نے اسے وصول کیا۔

منصوبوں میں گوادر پورٹ کو علاقائی ٹرانس شپمنٹ مرکز کے طور پر ترقی دینا، نئے صنعتی منصوبوں کا آغاز، گوادر فری زون کے اندر موجودہ سہولیات کو بہتر بنانا اور صنعتوں کو منتقل کرنا شامل ہے۔

یی جیانگ کی سربراہی میں چینی تجارتی وفد نے سمندری امور کے وزیر محمد جنید انوار چوہدری سے بھی ملاقات کی اور گوادر کی بندرگاہ کی کارکردگی کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

وفاقی وزیر نے گوادر کو عالمی سمندری گزرگاہ اور صنعتی پاور ہائوس میں تبدیل کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos