728 x 90

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال تارڑ نے کمسن لڑکی کو زیادتی کے بعد آگ لگا کر قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت سنا دی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال تارڑ  نے کمسن لڑکی کو زیادتی کے بعد آگ لگا کر قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت سنا دی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال تارڑ کی عدالت نے کمسن لڑکی کو زیادتی کے بعد آگ لگا کر قتل کرنے کے سنگین مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم عبدالقیوم کو سزائے موت سنا دی۔ ملزم کو ورثاء کو 5 لاکھ روپے ادا کرنے کی بھی احکامات جاری، عدم ادائیگی پر 6 ماہ مزید قید

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال تارڑ کی عدالت نے کمسن لڑکی کو زیادتی کے بعد آگ لگا کر قتل کرنے کے سنگین مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم عبدالقیوم کو سزائے موت سنا دی۔ ملزم کو ورثاء کو 5 لاکھ روپے ادا کرنے کی بھی احکامات جاری، عدم ادائیگی پر 6 ماہ مزید قید بھگتنا ہوگی

عدالتی کارروائی کے دوران جرم ثابت ہونے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال تارڑ نے اپنا فیصلہ جاری کیا جس کے مطابق سفاک ملزم عبدالقیوم کو وحشیانہ فعل پر سخت ترین سزا کا مستحق قرار دیا گیا۔

یہ افسوسناک واقعہ 2022 میں پیش آیا تھا جب ملزم عبدالقیوم نے 14 سالہ عریشہ مائی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔ عریشہ مائی کو شدید جھلسی ہوئی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ایک ماہ تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی تھی۔

اس ہولناک واقعہ کا مقدمہ تھانہ 18 ہزاری پولیس نے درج کیا تھا اور چالان عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے تمام شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں ملزم کو عریشہ مائی کے قتل کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے سزا سنائی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos