728 x 90

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی مشترکہ پریس کانفرنس ضلع میں امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر قابو میں

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی مشترکہ پریس کانفرنس  ضلع میں امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر قابو میں

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریکِ لبیک پاکستان پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے باضابطہ طور پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ ایک انتشاری گروہ نے مذہب کی آڑ میں ریاستی اداروں اور عام شہریوں کے لیے مشکلات

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریکِ لبیک پاکستان پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے باضابطہ طور پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ ایک انتشاری گروہ نے مذہب کی آڑ میں ریاستی اداروں اور عام شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کیں، جس پر حکومت نے قانون کے مطابق کارروائی کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ حکومت کسی بھی مذہب یا فرقے کے خلاف نہیں، بلکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع جھنگ میں تحریک لبیک پاکستان کی 09 مساجد کو محکمہ اوقاف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید برآں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر کے 65 ہزار امام مساجد کے لیے دس ہزار روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا گیا ہے۔

ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے کہا کہ جھنگ میں امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر تسلی بخش ہے، تاہم شہریوں سے اپیل ہے کہ سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیموں کے حوالے سے کوئی انتشاری یا اشتعال انگیز مواد ہرگز شیئر نہ کریں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹی ایل پی کے بعض کارکنان نے ڈیوٹی کے دوران پولیس اہلکاروں کو شہید کیا، جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری ذمہ داری سے امن قائم رکھنے میں مصروف ہیں۔

ڈی پی او نے بتایا کہ ضلع جھنگ سے پہلے مرحلے میں 350 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو باعزت طریقے سے واپس بھجوایا جا چکا ہے، جب کہ دوسرے مرحلے میں جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ ایسے افراد کی اطلاع ضلعی کنٹرول روم یا 15 پر دیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی غیر قانونی مقیم شخص کو گھر یا دکان کرائے پر دینا یا پناہ دینا جرم ہے، اور اس پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پٹواریوں کو بھی اپنے اپنے حلقوں میں غیر قانونی مقیم افراد کی نشاندہی اور رپورٹنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔

پریس کانفرنس کے اختتام پر دونوں افسران نے کہا کہ ضلع جھنگ میں امن، قانون کی بالادستی اور عوامی تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos