وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے زرعی گریجویٹس کو عملی تجربہ اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے انٹرن شپ پروگرام جاری ہے۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے میرٹ پر منتخب ہونے والے زرعی گریجویٹس میں انٹرن شپ آرڈرز تقسیم کیے۔اس موقع پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے زرعی گریجویٹس کو عملی تجربہ اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے انٹرن شپ پروگرام جاری ہے۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے میرٹ پر منتخب ہونے والے زرعی گریجویٹس میں انٹرن شپ آرڈرز تقسیم کیے۔اس موقع پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی فیصل حیات جبوآنہ اور محکمہ زراعت کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے منتخب زرعی گریجویٹس کو انٹرن شپ آرڈرز تقسیم کئے اور انہیں پروگرام سے بھرپور استفادہ کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے کہا کہ انٹرن شپ پروگرام کا مقصد نوجوان زرعی گریجویٹس کو عملی تجربہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنا ہے۔زرعی گریجویٹس کو انٹرن شپ کے ذریعے عملی تجربہ حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے نوجوانوں کو روزگار اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے یہ ایک اہم اقدام ہے۔ حکومت پنجاب نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں عملی میدان میں آگے بڑھنے کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *