728 x 90

ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی ریونیو افسران و سٹاف سے تفصیلی میٹنگ

ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی ریونیو افسران و سٹاف سے تفصیلی میٹنگ

ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے ریونیو افسران و سٹاف سے تفصیلی میٹنگ کی جس میں ریونیو امور، عوامی سہولیات اور فیلڈ رپورٹس کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ریونیو افسران و سٹاف کو شفافیت، میرٹ اور قانون کے مطابق کام کرنے کے واضح احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی

ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے ریونیو افسران و سٹاف سے تفصیلی میٹنگ کی جس میں ریونیو امور، عوامی سہولیات اور فیلڈ رپورٹس کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ریونیو افسران و سٹاف کو شفافیت، میرٹ اور قانون کے مطابق کام کرنے کے واضح احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا جانبداری برداشت نہیں کی جائے گی۔ نائب تحصیلداران، گرداورز، پٹواری اور رجسٹری محرران جنہیں ایک سال سے زائد عرصہ ایک ہی جگہ تعینات ہوئے گزر چکا ہے انہیں فوری طور پر تبدیل کیا گیا ہے۔انہوں نے ریونیو افسران و سٹاف کو فیلڈ رپورٹس حقائق، میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر مرتب کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنربابر صاحب دین نے مزید کہا کہ بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال یا غلط فیلڈ رپورٹس مرتب کرنے والے ریونیو افسران و سٹاف کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos