ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ صحت، ڈرگ انسپکٹرز اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران مختلف کیسز زیرِ سماعت آئے، جن میں ادویات کے معیار، غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹورز، جعلی و غیر معیاری ادویات کی فروخت اور عطائی
ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ صحت، ڈرگ انسپکٹرز اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران مختلف کیسز زیرِ سماعت آئے، جن میں ادویات کے معیار، غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹورز، جعلی و غیر معیاری ادویات کی فروخت اور عطائی عناصر کے خلاف کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کو متعلقہ افسران کی جانب سے جاری کارروائیوں اور پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔بابر صاحب دین نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری اور جعلی ادویات فروخت کرنے والے عناصر اور انسانی جانوں سے کھیلنے والے عطائی ڈاکٹرز کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی فیلڈ سرگرمیوں کو مزید موثر بنائیں، میڈیکل سٹورز اور کلینکس کی باقاعدہ انسپکشن کو یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات کے اندراج سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کریں۔ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت کی پالیسی کے مطابق عوام کو معیاری اور محفوظ ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *