ڈپٹی کمشنر جھنگ بابر صاحب دین کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی درخواستوں پر سماعت، متعلقہ افسران کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت
جھنگ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوامی مسائل کے فوری حل اور گڈ گورننس کے فروغ کے لیے ڈپٹی کمشنر جھنگ بابر صاحب دین نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت…

جھنگ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوامی مسائل کے فوری حل اور گڈ گورننس کے فروغ کے لیے ڈپٹی کمشنر جھنگ بابر صاحب دین نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی درخواستوں اور شکایات کی سماعت کی اور متعلقہ افسران کو مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کرنے اور سائلین کو بروقت ریلیف فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف کی فراہمی، شفافیت، میرٹ اور بہتر طرز حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اوپن ڈور پالیسی کا بنیادی مقصد شہریوں اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان براہ راست رابطے کو مضبوط بنانا ہے تاکہ عوام کو اپنے مسائل کے حل کے لیے سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہ لگانا پڑیں اور ان کی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ہر شہری کو بلا تفریق اپنی شکایت اور مسئلہ پیش کرنے کا حق حاصل ہے، جبکہ سرکاری دفاتر میں عوامی مسائل کے حل میں تاخیر یا غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ موصول ہونے والی درخواستوں پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور ان پر ہونے والی پیش رفت سے متعلق عمل درآمد رپورٹس بھی پیش کی جائیں۔
بابر صاحب دین نے مزید کہا کہ عوامی خدمت، شفافیت اور فوری ریلیف حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے جائز مسائل کا بروقت حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ عوامی خدمت کو اپنی ترجیح بناتے ہوئے شہریوں کی شکایات کے ازالے اور انتظامی امور میں بہتری کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائیں۔


