ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے واسا کی جانب سے زیر تعمیر ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کی پیشرفت، تکمیل کے مراحل اور درپیش امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے تعمیراتی
ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے واسا کی جانب سے زیر تعمیر ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کی پیشرفت، تکمیل کے مراحل اور درپیش امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے تعمیراتی کام کے معیار اور رفتار کا معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈسپوزل اسٹیشن کی تکمیل سے نکاسی آب کے نظام میں بہتری آئے گی اور شہریوں کو بارشوں کے دوران پانی جمع ہونے جیسے مسائل سے نجات ملے گی۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کے دوران حفاظتی اقدامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ شہریوں کو بہتر اور پائیدار سہولیات فراہم کی جا سکیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *