728 x 90

ڈپٹی کمشنر جھنگ کا ڈی سی آفس کی برانچوں کی کارکردگی بہتر بنانے کا حکم، عوامی شکایات کے فوری ازالے اور زیر التواء معاملات جلد نمٹانے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر جھنگ کا ڈی سی آفس کی برانچوں کی کارکردگی بہتر بنانے کا حکم، عوامی شکایات کے فوری ازالے اور زیر التواء معاملات جلد نمٹانے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر جھنگ بابر صاحب دین نے ڈپٹی کمشنر آفس کی مختلف برانچوں کے سربراہان کے ساتھ اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دفتری امور، عوامی خدمات اور انتظامی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں مختلف برانچوں کی مجموعی کارکردگی، زیر التواء معاملات اور عوامی شکایات کے ازالے کے حوالے سے پیش رفت پر

ڈپٹی کمشنر جھنگ بابر صاحب دین نے ڈپٹی کمشنر آفس کی مختلف برانچوں کے سربراہان کے ساتھ اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دفتری امور، عوامی خدمات اور انتظامی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں مختلف برانچوں کی مجموعی کارکردگی، زیر التواء معاملات اور عوامی شکایات کے ازالے کے حوالے سے پیش رفت پر غور کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے برانچ انچارجز کو ہدایت کی کہ عوامی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور تمام دفتری امور کو بروقت، شفاف اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیا جائے تاکہ شہریوں کو سرکاری دفاتر میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے عوامی شکایات کے فوری ازالے، زیر التواء کیسز اور دفتری معاملات کو جلد از جلد نمٹانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسی بھی معاملے میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے دفاتر میں نظم و ضبط، جوابدہی اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا۔

ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے کہا کہ سرکاری امور میں شفافیت، میرٹ اور عوامی سہولت حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات ہیں، اس لیے تمام افسران اور عملہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو بروقت اور معیاری سرکاری خدمات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور انتظامی نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے باقاعدہ نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos