ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت دفتر میں شہریوں کی شکایات و مسائل کو سنا اور ان کے ازالہ کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے درخواست گزاروں کو یقین دلایا کہ انکی شکایات و مسائل پر ترجیحی بنیادوں پر تیز رفتار کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت دفتر میں شہریوں کی شکایات و مسائل کو سنا اور ان کے ازالہ کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے درخواست گزاروں کو یقین دلایا کہ انکی شکایات و مسائل پر ترجیحی بنیادوں پر تیز رفتار کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور انہیں ریلیف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔عوام کے مسائل کا حل اور شکایات کا فوری ازالہ پنجاب حکومت کی فرنٹ لائن پالیسی اور ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے لہٰذاتمام ادارے عوامی مسائل کے حل کے لئے کمر بستہ رہیں۔انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ عوامی مسائل کے حل میں گہری دلچسپی لیں اور اپنے دفاتر کے دروازے ان کے لئے کھلے رکھیںاور ان کے مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر آفس میں روزانہ کی بنیاد پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت دفتر میں شہریوں کے مسائل و شکایات کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔خدمت خلق کے تحت عوام کی داد رسی کا سلسلہ روزانہ کی بنیادوں پر جاری رہے گا۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *