وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر قائم مویشی منڈیوں کی مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے.ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے تحصیل جھنگ میں قائم مویشی منڈی کا دورہ کیا اور وہاں کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیاانہوں نے صفائی ستھرائی، سیکیورٹی، پینے کے صاف پانی، لائٹنگ، پارکنگ اور
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر قائم مویشی منڈیوں کی مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے.ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے تحصیل جھنگ میں قائم مویشی منڈی کا دورہ کیا اور وہاں کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیاانہوں نے صفائی ستھرائی، سیکیورٹی، پینے کے صاف پانی، لائٹنگ، پارکنگ اور بیوپاریوں و شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے ڈپٹی کمشنر کو انتظامات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہریوں اور بیوپاریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر تمام انتظامات کو مثالی بنایا جائے گا۔تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے منڈیوں کی مانیٹرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *