ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ضلعی محکموں کے افسران کے ساتھ بذریعہ ویڈیو لنک ایک اہم میٹنگ کی، جس میں مختلف سرکاری امور اور عوامی سہولیات کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔میٹنگ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی پر غور کیا اور افسران کو ہدایت کی
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ضلعی محکموں کے افسران کے ساتھ بذریعہ ویڈیو لنک ایک اہم میٹنگ کی، جس میں مختلف سرکاری امور اور عوامی سہولیات کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔میٹنگ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی پر غور کیا اور افسران کو ہدایت کی کہ گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف موثر اقدامات کو مزید مستحکم کیا جائے تاکہ عوام کو اشیائے ضروریہ مناسب نرخوں پر دستیاب ہوں۔مزید برآں پلس پراجیکٹ کے حوالے سے ریونیو افسران کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ درخواستوں کو بروقت نمٹایا جائے اور شہری سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔میٹنگ میں ستھر اپنجاب صفائی آپریشن کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں شہر کی صفائی، کوڑے کے جمع کرنے اور شہری علاقوں میں حفظان صحت کے اقدامات کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ صفائی کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے اور شہری علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔دریں اثناءڈپٹی کمشنر نے ای بز پورٹل پر زیر التوا درخواستوں کو فوری نمٹانے کی بھی سخت ہدایت دی تاکہ شہریوں کو بروقت خدمات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر محکمے کو اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانا ہوگا اور عوام کو سہولت فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے افسران سے کہا کہ شفافیت، فوری کارروائی اور عوامی خدمت کو ہر فیصلے میں مقدم رکھا جائے، تاکہ ضلع جھنگ میں انتظامی کارکردگی میں بہتری آئے اور شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم ہوں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *