728 x 90

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رمضان المبارک سے قبل شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔اس

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رمضان المبارک سے قبل شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کے ہمراہ نیلامی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا اور مختلف اشیائے خوردونوش کا معیار اورریٹس چیک کیے۔ ڈپٹی کمشنر نے بولی کے عمل میں شفافیت یقینی بنانے اور سرکاری نرخنامے کے مطابق قیمتوں کے تعین کی ہدایت جاری کی۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منڈی میں باقاعدہ مانیٹرنگ جاری رکھی جائے تاکہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ کیا جا سکے اور شہریوں کو مناسب قیمتوں پر معیاری اشیاءکی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے نگہبان رمضان بازار کا دورہ کیا۔اس دوران انہوںنے مختلف سٹالز پر اشیائے خوردونوش کی کوالٹی اور سرکاری نرخوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجودصارفین سے بھی گفتگو کی اورنگہبان رمضان بازار میں سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے اشیاءکے معیار کو چیک کرنے اور موثر مانیٹرنگ کے حوالے سے متعلقہ افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو معیاری اشیاءمناسب قیمتوں پر فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos