728 x 90

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے مہنگائی کنٹرول، صفائی، نکاسی آب اور بارشوں سے نمٹنے کیلئے سخت ہدایات جاری کردیں

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے مہنگائی کنٹرول، صفائی، نکاسی آب اور بارشوں سے نمٹنے کیلئے سخت ہدایات جاری کردیں

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا بذریعہ ویڈیو لنک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آٹے کی سرکاری نرخوں پر دستیابی کو ہر صورت

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا بذریعہ ویڈیو لنک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آٹے کی سرکاری نرخوں پر دستیابی کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ گرانفروشی کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اجلاس میں ای بز پورٹل پر زیر التواء درخواستوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ تمام درخواستوں کو مقررہ وقت میں نمٹایا جائے تاکہ شہریوں کو بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اس موقع پر سرکاری دفاتر میں کارکردگی مزید بہتر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتالوں میں ڈیپ کلیننگ، سکولوں، کالجوں اور سرکاری دفاتر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صاف ستھرا ماحول شہریوں کی صحت کے لیے نہایت ضروری ہے۔ واسا حکام کو خصوصی طور پر ہدایت کی گئی کہ بارش کے دوران نکاسی آب کے نظام کو مؤثر بنایا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

مزید برآں حالیہ بارشوں کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے متعلقہ افسران کو فیلڈ میں متحرک رہنے، مشینری اور عملے کو الرٹ رکھنے اور نشیبی علاقوں کی خصوصی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے فاصلہ رکھیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ڈرائیونگ کے دوران رفتار آہستہ رکھیں تاکہ کسی بھی حادثے سے محفوظ رہا جا سکے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos