ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے میٹرک کے امتحانات کے حوالہ سے امتحانی مراکز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انتظامات، سکیورٹی اور شفافیت کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے مراکز میں طلباءکی رول نمبر سلپس، شناخت اور داخلے کے طریقہ کار کو چیک کیا اور موقع پر موجود امتحانی عملہ کی کارکردگی
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے میٹرک کے امتحانات کے حوالہ سے امتحانی مراکز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انتظامات، سکیورٹی اور شفافیت کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے مراکز میں طلباءکی رول نمبر سلپس، شناخت اور داخلے کے طریقہ کار کو چیک کیا اور موقع پر موجود امتحانی عملہ کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ امتحانی عملہ مکمل الرٹ رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دے اور نقل کی روک تھام کیلئے نگران عملہ سخت مانیٹرنگ کو یقینی بنائے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا کہنا تھا کہ امتحانات میں شفافیت برقرار رکھنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلباءکو پرسکون اور سازگار ماحول کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے امتحانی مراکز کے مجموعی انتظامات، سکیورٹی، مانیٹرنگ سسٹم اور نظم و ضبط کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور واضح ہدایات جاری کیں کہ امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ کسی بھی طالب علم کو ناجائز ذرائع استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور نقل میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *