728 x 90

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے واسا ٹیم کے ہمراہ پرانا چنیوٹ روڈ کا تفصیلی دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے واسا ٹیم کے ہمراہ پرانا چنیوٹ روڈ کا تفصیلی دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے واسا ٹیم کے ہمراہ پرانا چنیوٹ روڈ کا تفصیلی دورہ کیا، سیوریج بحالی منصوبے پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے پائپ لائنز کے معیار، تنصیب کے طریقہ کار، کھدائی اور بیک فلنگ کے مراحل سمیت سیفٹی میئرز پر عملدرآمد کا تفصیلی معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے واسا ٹیم کے ہمراہ پرانا چنیوٹ روڈ کا تفصیلی دورہ کیا، سیوریج بحالی منصوبے پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے پائپ لائنز کے معیار، تنصیب کے طریقہ کار، کھدائی اور بیک فلنگ کے مراحل سمیت سیفٹی میئرز پر عملدرآمد کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پائپ لائنز کی تنصیب میں معیاری میٹریل کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کام کے دوران شہریوں کی حفاظت کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ کھلی کھدائی والی جگہوں پر حفاظتی سائن بورڈز اور بیریئرز نصب کیے جائیں تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے واسا حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کو ٹائم لائن کے ساتھ مکمل کیا جائے اور پائمس کے معیار کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شہریوں کو درپیش سیوریج مسائل کا مستقل حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور منصوبے کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام کو دیرپا ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos