ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرکی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمانہ کارکردگی و جاری منصوبوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی پر غور کیا گیا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے اقدامات کا
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرکی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمانہ کارکردگی و جاری منصوبوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی پر غور کیا گیا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بیوٹیفکیشن اسکیموں پر کام کی پیشرفت کا جائزہ و بریفنگ لی ، واسا کی جانب سے جاری ترقیاتی اسکیموں و ڈیسلٹنگ کے کام کے حوالے سے دریافت کیا جبکہ پلس پراجیکٹ و میونسپل کمیٹی جھنگ کی جانب سے شہر میں جاری منصوبوں پر کام کی پیشرفت کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے واسا کی جانب سے قائم پائپ بنانے والی فیکٹری کا دورہ کیا۔ فیکٹری میں جاری کام اور تیار کیے جانے والے پائپس کی کوالٹی کا جائزہ اور متعلقہ افسران سے بریفنگ لی اورکام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے ایم ڈی واسا کو تیار شدہ پائپس کی کوالٹی روزانہ کی بنیاد پر چیک کرنے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *