وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صحت عامہ کی سہولیات کی بہتری کیلئے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے انتظامی امور، ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صحت عامہ کی سہولیات کی بہتری کیلئے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے انتظامی امور، ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور دیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کی صورتحال چیک کی اور معیار کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اپنا مو¿ثر اور کلیدی کردار ادا کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور اس حوالے سے باقاعدہ مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت بھی کی اور ان کے لواحقین سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات، ڈاکٹرز و عملے کے رویے اور درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز اور عملے کو پبلک سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنانے اور مریضوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایات جاری کیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *