728 x 90

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی کمیٹی برائے کپاس کا اجلاس منعقد ہوا۔

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی کمیٹی برائے کپاس کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع جھنگ نے شرکاء کو کپاس کی اگیتی کاشت کے حوالے سے مقرر کردہ اہداف اور ان اہداف کے حصول کیلئے محکمانہ حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع جھنگ میں 35 ہزار ایکڑ رقبہ پر کپاس کی اگیتی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع جھنگ نے شرکاء کو کپاس کی اگیتی کاشت کے حوالے سے مقرر کردہ اہداف اور ان اہداف کے حصول کیلئے محکمانہ حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع جھنگ میں 35 ہزار ایکڑ رقبہ پر کپاس کی اگیتی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور اس کے حصول کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو بیج، کھاد اور زرعی ادویات مقررہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ کسانوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ مقررہ ہدف بروقت حاصل کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید تاکید کی کہ کپاس کی اگیتی کاشت کے فروغ کیلئے فیلڈ میں آگاہی اور عملی اقدامات کو مزید تیز کیا جائے تاکہ ضلع میں زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن بنایا جا سکے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos