ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کی
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران سے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر نے بیوٹیفکیشن اسکیموں پر جاری کام کی پیشرفت کے بارے میں دریافت کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے۔اجلاس میں ریونیو ریکوریز اور پلیس پراجیکٹس کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنرز سے بریفنگ بھی لی گئی، جس پر ڈپٹی کمشنر نے کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔مزید برآں ای بز پورٹل پر زیر التوا درخواستوں کو فوری نمٹانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی سہولت کے تمام اقدامات میں تیزی لائی جائے اور کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کی۔ اس موقع پر انہوں نے سائلین کے مسائل بغور سنے اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے کہ درخواستوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کو بلا رکاوٹ رسائی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ ان کے مسائل بروقت حل ہو سکیں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام محکمے عوامی خدمت کے جذبے کے تحت کام کریں اور موصول ہونے والی درخواستوں کو مقررہ وقت میں نمٹایا جائے تاکہ شہریوں کا اعتماد بحال رہے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *