ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ گراں فروشی کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔اس موقع پر ای بز پورٹل پر زیر التواءدرخواستوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ شہریوں کی سہولت کے پیش نظر تمام درخواستوں کو فوری طور پر نمٹایا جائے اور تاخیر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔اجلاس میں بیوٹیفکیشن اسکیموں پر جاری کام کی پیشرفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شہر کی خوبصورتی کے منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔مزید برآں واسا اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی آپریشن پر بھی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے صفائی کے نظام کو مزید مو¿ثر بنانے، نکاسی آب کی صورتحال بہتر رکھنے اور شہری علاقوں میں صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت جاری کی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *