ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت تعلیمی اداروں کے نمائندگان کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تعلیمی اداروں کے باہر سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام تعلیمی اداروں کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت تعلیمی اداروں کے نمائندگان کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تعلیمی اداروں کے باہر سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام تعلیمی اداروں کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ طلبائ و طالبات کو محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے اداروں کی پارکنگ اور سکیورٹی انتظامات کا باقاعدہ ریویو کرنے کی بھی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے زیبرا کراسنگ کی واضح نشاندہی اور تعلیمی اداروں کے سامنے رش کو منظم انداز میں کنٹرول کرنے کے لیے مو¿ثر اقدامات کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں اور کالجز کے اوقات میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ محکمے بھرپور کردار ادا کریں۔مزید برآں، انہوں نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں طلبائ و طالبات کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے تاکہ وہ ذمہ دار شہری کے طور پر سڑکوں پر محفوظ طرز عمل اختیار کریں۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران اور تعلیمی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی اور دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *