728 x 90

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے دو گورنمنٹ سکولوں کے طلباءاوراساتذہ سے تدریسی سرگرمیوں کے حوالے سے میٹنگ کی

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے دو گورنمنٹ سکولوں کے طلباءاوراساتذہ سے تدریسی سرگرمیوں کے حوالے سے میٹنگ کی

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے دو گورنمنٹ سکولوں کے طلباءاوراساتذہ سے تدریسی سرگرمیوں کے حوالے سے میٹنگ کی۔سکولوں میں تعلیم کے فروغ اور بہتری کےلئے حکمت عملی کے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا اساتذہ کو طالب علموں کی قابلیت اور استعداد کار بڑھانے پر بھر پور توجہ مرکوز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے دو گورنمنٹ سکولوں کے طلباءاوراساتذہ سے تدریسی سرگرمیوں کے حوالے سے میٹنگ کی۔سکولوں میں تعلیم کے فروغ اور بہتری کےلئے حکمت عملی کے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا اساتذہ کو طالب علموں کی قابلیت اور استعداد کار بڑھانے پر بھر پور توجہ مرکوز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ تمام ہیڈ ٹیچرز سکولوں کی بہتری و بحالی کیلئے اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں،سکولوں میں پینے کے پانی،کلاس روزمز میں روشنی کے مناسب انتظام، صفائی ستھرائی، کمپیوٹر لیب میں تمام کمپیوٹرز کو فنگشنل رکھیں، سکولوں میں درپیش ایشوز تحریری طور پر بھجوائیں۔ ایجوکیشن افسران سکولوں کا دورہ کرکے تدریسی و دیگر امور کی نگرانی کو یقینی بنائیں۔تعلیم کاحصول ہر بچہ کا بنیادی حق ہے اور سرکاری سکولوں میں آنے والے بچوں کے ساتھ اپنے بچوں جیساسلوک کیا جائے اور انکی درس و تدریس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی یا کمی نہیں ہونی چاہیے۔۔ ڈپٹی کمشنرنے مزید کہا کہ معیاری تعلیم کا فروغ تسلسل سے جاری رکھنے کےلئے تعلیمی اداروں کو دور جدید کے تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کےلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ سکولوں میں طلباءو طالبات کےلئے معاون اور موثر تعلیمی ماحول فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos