وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہر ماہ کے پہلے دو روز شہریوں کی شکایات اور مسائل کے بروقت ازالے کے لیے ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جہاں ضلعی انتظامیہ کے افسران عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک چھت تلے موجود ہوتے ہیں۔اس سلسلے میں ڈپٹی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہر ماہ کے پہلے دو روز شہریوں کی شکایات اور مسائل کے بروقت ازالے کے لیے ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جہاں ضلعی انتظامیہ کے افسران عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک چھت تلے موجود ہوتے ہیں۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ریونیو عوامی خدمت سروسز کے دوسرے روز اپنے دفتر کے احاطے میں شہریوں کی درخواستیں سنیں اور سائلین کو فوری ریلیف کی فراہمی کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ بعض درخواستوں پر انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو تیز رفتار اور مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق ہر ماہ کے آغاز میں شہریوں کی شکایات اور مسائل کا بروقت ازالہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ جھنگ سمیت تمام تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کے ذریعے عوام الناس کو ان کی دہلیز پر ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *