ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیومرض سے بچاﺅ کی ویکسین پلا کر چار روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ سمیت دیگر سینئر ڈاکٹرز اور سٹاف بھی موجود تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر
ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیومرض سے بچاﺅ کی ویکسین پلا کر چار روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ سمیت دیگر سینئر ڈاکٹرز اور سٹاف بھی موجود تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم2 فروری سے شروع ہو گی جو 5 فروری تک جاری رہے گی۔ اس مہم میں تئیس سو سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جو گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے 5لاکھ 81 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے لئے اپنے فرائض سرانجام دیں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والدین محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔اس ضمن میں محکمہ صحت کی طر ف سے انسداد پولیو کی خصوصی مہم کو مائیکرو پلان کے مطابق ذمہ داررانہ طریقے سے انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مہم میں سو فیصد بچوں کو قطرے پلانے کا ٹارگٹ ہر صورت پورا کیا جائے گا اس ضمن میں مانیٹرنگ کا کڑا نظام بھی فعال رکھا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے افسران انسداد پولیومہم کے کیچ اپ ڈیز کے دوران پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ٹارگٹ مکمل کریں گے تاکہ مطلوبہ اہداف کے حصول میں کوئی رکاوٹ نہ رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیو سے فری پاکستان ہمارا عزم ہے، میڈیا کی وساطت سے عوام میں بھرپور آگاہی پیداکرکے مشن کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *