ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر و دیگر ضلعی افسران نے قومی انسداد پولیو مہم کے پہلے روز مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے پولیو ٹیموں کی حاضری، بچوں کو قطرے پلانے کے عمل، ریکارڈ کی درستگی اور مانیٹرنگ کے نظام کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر و دیگر ضلعی افسران نے قومی انسداد پولیو مہم کے پہلے روز مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے پولیو ٹیموں کی حاضری، بچوں کو قطرے پلانے کے عمل، ریکارڈ کی درستگی اور مانیٹرنگ کے نظام کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے والدین سے بھی ملاقات کی اور بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو کے قطرے لازمی پلانے کی اپیل کی۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے اور ہر بچے تک رسائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے اور ٹیمیں اپنی ذمہ داریاں پوری محنت اور ایمانداری سے انجام دیں۔انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں 5 لاکھ 85 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ اس مقصد کے لیے 2343 ٹیمیں فیلڈ میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ ادارے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *