ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر رات گئے ہونے والی بارش کے بعد شہر میں نکاسی آب کے مؤثر انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے واسا کی ٹیمیں فوری طور پر فیلڈ میں متحرک ہو گئیں اور مختلف نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے فوری اخراج کا عمل شروع کر دیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایات پر رات گئے ہونے والی بارش کے بعد شہر میں نکاسی آب کے مؤثر انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے واسا کی ٹیمیں فوری طور پر فیلڈ میں متحرک ہو گئیں اور مختلف نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے فوری اخراج کا عمل شروع کر دیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود نے ایم ڈی واسا کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے جاری کاموں کا موقع پر جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈسپوزل اسٹیشنز کی ورکنگ، مشینری کی فعالیت اور فیلڈ اسٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور ہدایات جاری کیں کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو مکمل استعداد کے ساتھ فعال رکھا جائے۔اس موقع پر سیوریج لائنوں کی صفائی، چوک پوائنٹس کی نشاندہی اور پانی کے بہاؤ کو بہتر بنانے کیلئے اضافی مشینری اور عملہ تعینات کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ نکاسی آب کے عمل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں جبکہ واسا، میونسپل کمیٹیز اور دیگر متعلقہ ادارے مکمل کوآرڈینیشن کے ساتھ فیلڈ میں موجود رہ کر صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارش کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، کھلے مین ہولز اور بجلی کی تنصیبات سے دور رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال یا نکاسی آب کے مسائل کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ ہیلپ لائنز پر اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *