728 x 90

ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر اور ڈی پی او کیپٹن ر بلال افتخار کیانی کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا

ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر اور ڈی پی او کیپٹن ر بلال افتخار کیانی کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا

ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ر بلال افتخار کیانی کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں عشرہ محرم الحرام کے حوالہ سے متعلقہ محکموں کی طرف سے کئے جانیوالے انتظامات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ر بلال افتخار کیانی کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں عشرہ محرم الحرام کے حوالہ سے متعلقہ محکموں کی طرف سے کئے جانیوالے انتظامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے محرم الحرام کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ ضلع بھر میں عشرہ محرالحرام کو پرامن طریقے سے منانے کےلئے ہر ممکن حفاظتی و انتظامی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔محرم الحرام کے حوالہ سے ایمرجنسی کنٹرول رومز بھی فعال ہیں ۔ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت متعلقہ محکمہ جات محرم الحرام پلان کے تحت اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران مرکزی جلوسوں کے راستوں سے تجاوزات کے خاتمہ ،صفائی ستھرائی، سڑکوں کی مرمت کے کام کو فوری مکمل کرکے رپورٹ کریں ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے حوالہ سے حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب،لائٹنگ، جرنیٹرز اور واک تھرو گیٹس کی دستیابی کے علاوہ مانیٹرنگ کےلئے دیگر انتظامات کو فی الفور حتمی شکل دیں اس ضمن میں کسی قسم کی سستی اور لاپرواہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت اور ریسکیو1122کو ہدایات جاری کیں کہ وہ محرم الحرام کے سلسلہ میں برآمد ہونے والے جلوسوں کی کوریج کےلئے ہمہ وقت جلوسوں کے ہمراہ الرٹ رہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ر بلال افتخار کیانی نے کہا کہ پولیس اور سکیورٹی ادارے محرم الحرام میں امن کےلئے مکمل طور پر چوکس ہیں۔ ملک دشمن طاقتو ں کو کسی صو ر ت محرم الحر ام پر امن و امان خر اب کر نے کی اجاز ت نہیں دینگے ۔اشتعا ل انگیز تقاریر ور مذ ہبی منافرت پھیلا نے والوں کے ساتھ آ ہنی ہا تھو ں سے نمٹاجا ئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کے قیام کیلئے وضع کردہ سکیورٹی پلان پر پوری طرح عملدرآمدیقینی بنایا جائیگا۔مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر اہم مقامات پر سکیورٹی کے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔ محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos