سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں ایک کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ سات خوارج کو ہلاک کردیا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران اپنے فوجیوں کی قیادت کرنے والے ایک دلیرافسر میجر سبطین حیدر نے بہادری سے لڑتے
سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں ایک کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ سات خوارج کو ہلاک کردیا ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران اپنے فوجیوں کی قیادت کرنے والے ایک دلیرافسر میجر سبطین حیدر نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
ہلاک کئے گئے خوارج کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، یہ خوارج بے گناہ شہریوں کو شہید کرنے ، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
علاقے میں دیگر بھارتی حمایت یافتہ خوارج کا قلع قمع کرنے کیلئے کارروائی جاری ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *