728 x 90

ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کی کارروائی بھارتی حمایت یافتہ سات خوارج ہلاک

ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کی کارروائی بھارتی حمایت یافتہ سات خوارج ہلاک

سیکورٹی فورسز نے آج(پیر) کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کارروائی میں سات خوارج کوہلاک کردیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے بہادر فرزند نائیک یاسر خان نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔ ہلاک ہونے والے بھارتی حمایت یافتہ خوارج سے ہتھیار

سیکورٹی فورسز نے آج(پیر) کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کارروائی میں سات خوارج کوہلاک کردیا ۔

فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے بہادر فرزند نائیک یاسر خان نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔

ہلاک ہونے والے بھارتی حمایت یافتہ خوارج سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیاگیا یہ دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے۔

  دریں اثنا صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے آج اپنے الگ الگ پیغامات میں نائیک یاسر خان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے آپریشن کے دوران اپنی جان وطن عزیز پر نچھاور کردی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos