ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے ڈی پی او آفس میں نئی تعمیر کی گئی مسجد کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈی پی او آفس کے پولیس افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی، قومی یکجہتی، امن و امان کے قیام اور خوشحالی کے لیے خصوصی
ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے ڈی پی او آفس میں نئی تعمیر کی گئی مسجد کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈی پی او آفس کے پولیس افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی، قومی یکجہتی، امن و امان کے قیام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ ڈی پی او ساجد حسین نے دفتری سٹاف کے ہمراہ نئی مسجد کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ بھی کیا اور مسجد کی تعمیر و انتظامات کا جائزہ لیا۔
نئی مسجد کو خوبصورت، کشادہ اور پُرسکون ماحول کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیر کیا گیا ہے تاکہ ڈی پی او آفس میں تعینات پولیس افسران و اہلکار نماز اور عبادات کی ادائیگی کے لیے بہتر اور مناسب سہولت سے مستفید ہوسکیں۔
افتتاح کے موقع پر ڈی پی او ساجد حسین نے مسجد کی تعمیر میں معاونت کرنے والے افسران و اہلکاروں کی کاوشوں کو سراہا اور مسجد کو صاف ستھرا اور پُرسکون رکھنے کی ہدایت کی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *