ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جھنگ ساجد حسین نے رات گئے تھانہ شورکوٹ کینٹ کا اچانک دورہ کیا اور تھانے کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے حوالات، فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ روم اور دیگر انتظامی امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا تاکہ تھانے میں عوام کو فراہم کی
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جھنگ ساجد حسین نے رات گئے تھانہ شورکوٹ کینٹ کا اچانک دورہ کیا اور تھانے کے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے حوالات، فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ روم اور دیگر انتظامی امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا تاکہ تھانے میں عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور انتظامی امور کی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔
ڈی پی او ساجد حسین نے ڈیوٹی پر موجود افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان سے تھانے کی مجموعی کارکردگی، سیکیورٹی صورتحال اور جرائم کی روک تھام کے حوالے سے بریفنگ بھی لی۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری دیانتداری اور سنجیدگی کے ساتھ ادا کریں اور شہریوں کے مسائل کے حل کو ترجیح دیں۔
اس موقع پر مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی پی او نے تھانہ شورکوٹ کینٹ کے محرر سمیت دو سیکیورٹی کانسٹیبلان کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ اچھا کام کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی محکمہ پولیس کی روایت ہے۔
دورے کے دوران ڈی پی او ساجد حسین نے تھانہ شورکوٹ کینٹ کی نئی عمارت کا بھی معائنہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ نئی عمارت کے قیام سے شورکوٹ کینٹ کے شہریوں کو پولیس خدمات مزید بہتر انداز میں میسر آئیں گی اور سائلین کو بہتر ماحول فراہم کیا جائے گا۔
ڈی پی او نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر اور کریمنل گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے اور قانون شکن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے تاکہ علاقے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھی جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *