خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار، ہاؤسنگ اور زراعت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظموزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت 27 ارب روپے کا ریلیف فراہم کر چکے ہیں، عطاء اللہ تارڑبھارت میں صحافت کو پابندیوں اور سنسرشپ کا سامناافغانستان پرقابض طالبان رجیم اپنے مذموم مفادات کیلئے اسلام کی گمراہ کن تشریح کررہی ہےچین کی علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریفوزیراعظم کا پاک چین تعلقات کے فروغ کے لیے مسلسل سیاسی روابط کی اہمیت پر زورجھنگ پولیس کے 49 کانسٹیبلز ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی پا گئے، ڈی پی او ساجد حسین اور ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر نے پروموشن بیجز لگائے، ترقیاں میرٹ اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دی گئیںڈپٹی کمشنر جھنگ کیپٹن (ر) عبدالرحمٰن کی ڈی سی آفس کے اہلکاروں کو عوامی خدمت میں بہتری کی ہدایت، شہریوں کو غیر ضروری دفتری چکروں سے نجات دلانے پر زور
جھنگ

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کا عوام دوست اقدام، براہِ راست عوامی شنوائی کا عملی آغاز

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین نے عوامی مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے دفتر کو ایک کھلے اور عوامی رسائی کے حامل ماحول میں تبدیل کرتے ہوئے براہِ راست عوامی شنوائی…

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کا عوام دوست اقدام، براہِ راست عوامی شنوائی کا عملی آغاز

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین نے عوامی مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے دفتر کو ایک کھلے اور عوامی رسائی کے حامل ماحول میں تبدیل کرتے ہوئے براہِ راست عوامی شنوائی کے عمل کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔اس اقدام کے تحت شہری بلا جھجھک اپنے مسائل، شکایات اور گزارشات براہِ راست ڈی پی او کے سامنے پیش کر رہے ہیں، جس سے فوری داد رسی اور شفافیت کے عمل کو فروغ مل رہا ہے۔ڈی پی او ساجد حسین کا کہنا ہے کہ پبلک سروس ڈیلیوری کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے مسلسل اصلاحات جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو بروقت اور مؤثر ریلیف فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا کو مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور اسی مقصد کے تحت کھلی کچہریوں اور عوامی شنوائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ڈی پی او ساجد حسین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور ان کی خدمت پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں