عیدالاضحیٰ کے بابرکت موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین نے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کے ہمراہ شہدائے پولیس کے گھرانوں کا دورہ کیا، لواحقین سے ملاقات کی اور شہداء کے بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کرکے انہیں یہ احساس دلایا کہ پولیس اپنے محسنوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ڈی
عیدالاضحیٰ کے بابرکت موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین نے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کے ہمراہ شہدائے پولیس کے گھرانوں کا دورہ کیا، لواحقین سے ملاقات کی اور شہداء کے بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کرکے انہیں یہ احساس دلایا کہ پولیس اپنے محسنوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ڈی پی او جھنگ اور ڈپٹی کمشنر نے شہداء کے اہلِ خانہ سے خیریت دریافت کرتے ہوئے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ڈی پی او ساجد حسین نے اس موقع پر کہا کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر اور قوم کا قابلِ فخر سرمایہ ہیں۔ ان کے اہلِ خانہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہیں، انہوں نے کہا کہ پولیس کے بہادر سپوتوں نے عوام کے امن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، اور ان کی یہ لازوال قربانیاں ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھی جائیں گی۔
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ شہداء کے اہلِ خانہ کی عزت، تکریم اور دیکھ بھال صرف ایک سرکاری فریضہ نہیں بلکہ قومی ذمہ داری ہے۔ ایسے خاندان پوری قوم کے ہیرو ہیں جنہوں نے امن کیلئے اپنا سب کچھ قربان کیا۔اہلخانہ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عید کے دن ان کے گھروں میں آکر خوشیوں میں شریک ہونا ایک ایسا جذبہ ہے جو ان کے دلوں کو تقویت اور اپنے پن کا احساس دیتا ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *