ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین نے ضلع بھر کے تمام تھانوں کے فرنٹ ڈیسک اسٹاف سے ایک اہم میٹنگ کی صدارت کی جس میں عوامی سہولت، مؤثر سروس ڈیلیوری اور پولیس کے مثبت تشخص کو مزید بہتر بنانے سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادر بھی
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین نے ضلع بھر کے تمام تھانوں کے فرنٹ ڈیسک اسٹاف سے ایک اہم میٹنگ کی صدارت کی جس میں عوامی سہولت، مؤثر سروس ڈیلیوری اور پولیس کے مثبت تشخص کو مزید بہتر بنانے سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادر بھی شریک ہوئے جبکہ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ویڈیو لنک کے ذریعے میٹنگ میں شامل ہوئے۔ڈی پی او ساجد حسین نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرنٹ ڈیسک پولیس اور عوام کے درمیان پہلا رابطہ ہوتا ہے، اس لیے یہاں تعینات عملہ نہایت ذمہ داری، خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ انداز میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کو یقینی بنائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ کسی بھی مدعی کو ایف آئی آر کی کاپی بروقت فراہم کرنے کے ساتھ متعلقہ قانونی ایڈوائزری بھی لازمی دی جائے تاکہ شہری اپنے قانونی حقوق اور آئندہ کے مراحل سے مکمل طور پر آگاہ رہ سکیں۔ڈی پی او نے واضح کیا کہ تمام درخواستوں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر نمٹانا ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ کرپشن اور کسی بھی قسم کی لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور اس حوالے سے زیرو ٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا۔انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، احترام اور بہترین برتاؤ کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری کا حصہ بنائیں کیونکہ پولیس کا اصل چہرہ عوام کے ساتھ اچھا رویہ اور خدمت کا جذبہ ہے۔میٹنگ میں کیو میٹک مشین کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے اور اسے ہر وقت فعال رکھنے کی بھی ہدایت دی گئی تاکہ سائلین کو شفاف اور منظم انداز میں سہولت فراہم کی جا سکے۔ڈی پی او ساجد حسین نے جرائم کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے ایس ایچ اوز کو واضح اہداف بھی سونپ دیے اور کہا کہ تھانوں میں تعیناتی اور کارکردگی کا جائزہ میرٹ اور عملی کارکردگی کی بنیاد پر لیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کا بنیادی مقصد شہریوں کو فوری انصاف اور مؤثر سہولت فراہم کرنا ہے، لہٰذا ہر افسر اور اہلکار اپنی ذمہ داری کو خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ ادا کرے تاکہ عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہو


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *