728 x 90

ڈی پی او جھنگ کا سکیورٹی برانچ میں احتساب سخت کرنے کا اعلان، بدعنوانی، ٹاؤٹ مافیا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی

ڈی پی او جھنگ کا سکیورٹی برانچ میں احتساب سخت کرنے کا اعلان، بدعنوانی، ٹاؤٹ مافیا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جھنگ ساجد حسین نے سکیورٹی برانچ کے افسران و اہلکاروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ضلع بھر کی سکیورٹی صورتحال، نظم و ضبط، پیشہ وارانہ کارکردگی اور رپورٹنگ کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں پولیس کی مجموعی کارکردگی کو مزید مؤثر، شفاف اور عوام دوست بنانے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جھنگ ساجد حسین نے سکیورٹی برانچ کے افسران و اہلکاروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ضلع بھر کی سکیورٹی صورتحال، نظم و ضبط، پیشہ وارانہ کارکردگی اور رپورٹنگ کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں پولیس کی مجموعی کارکردگی کو مزید مؤثر، شفاف اور عوام دوست بنانے کے لیے متعدد اہم فیصلے اور سخت ہدایات جاری کی گئیں۔

ڈی پی او ساجد حسین نے واضح کیا کہ بدعنوانی، غفلت، حقائق چھپانے یا کسی بھی قسم کی غیر ذمہ دارانہ روش ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے تمام سکیورٹی افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں پیش آنے والے تمام واقعات اور اہم پیش رفت کی فوری، درست اور بروقت رپورٹنگ ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ مؤثر نگرانی اور بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔

اجلاس کے دوران ڈی پی او نے تمام تھانہ جات میں سرگرم ٹاؤٹ مافیا اور رسہ گیروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی اور فوری رپورٹنگ کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر پولیس کے وقار اور عوامی اعتماد کو متاثر کرتے ہیں، لہٰذا ان کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔

انہوں نے ریپ کیسز میں ریکارڈ یافتہ ملزمان، منشیات فروشوں، جوا مافیا اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کی مسلسل نگرانی اور ان کے خلاف مؤثر قانونی کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔ ڈی پی او نے اس بات پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا کہ کسی بھی ملزم کو ہتھکڑی کے بغیر منتقل کرنا ناقابل قبول ہے، اور اس حوالے سے رپورٹنگ اور ذمہ داری کا سختی سے تعین کیا جائے گا۔

ساجد حسین نے اعلان کیا کہ سکیورٹی برانچ کے افسران کی انفرادی کارکردگی کا ہر پندرہ روز بعد باقاعدہ احتساب کیا جائے گا، جبکہ فرائض میں غفلت یا کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جھنگ پولیس نظم و ضبط، پیشہ وارانہ معیار، شفاف احتساب اور عوامی اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول اور بہتر پولیسنگ کی سہولت میسر آ سکے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos