ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جھنگ ساجد حسین نے عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی اور پولیسنگ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تھانہ کوتوالی اور تھانہ صدر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی محمد راشد تھہیم اور متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جھنگ ساجد حسین نے عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی اور پولیسنگ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تھانہ کوتوالی اور تھانہ صدر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی محمد راشد تھہیم اور متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی موجود تھے۔
کھلی کچہریوں میں مجموعی طور پر 47 شہریوں نے شرکت کرتے ہوئے اپنے مختلف مسائل، شکایات اور درخواستیں ڈی پی او کے سامنے پیش کیں۔ ڈی پی او ساجد حسین نے شہریوں کی شکایات خود سنیں اور متعدد معاملات پر موقع پر ہی فوری احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام درخواستوں اور شکایات کو شفافیت، میرٹ اور قانون کے مطابق جلد از جلد نمٹایا جائے۔
ڈی پی او نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن اور حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق شہریوں کو ان کی دہلیز پر فوری اور بلاامتیاز انصاف فراہم کرنا جھنگ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے متعلقہ ایس ایچ اوز کو تنبیہہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کو فوری، شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر حل کیا جائے، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید مؤثر اور نتیجہ خیز بنایا جائے تاکہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہو سکے۔
ڈی پی او ساجد حسین کا کہنا تھا کہ پولیس اور عوام کے درمیان باہمی اعتماد کا مضبوط رشتہ قائم رکھنا جھنگ پولیس کی اولین ترجیح ہے، اسی مقصد کے تحت کھلی کچہریوں کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا تاکہ شہریوں کی شکایات براہ راست سن کر ان کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *