ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین نے تھانہ موچیوالا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری کے دوران 32 شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل ظہور احمد مگسی، ایس ایچ او تھانہ موچیوالا اور دیگر تفتیشی افسران
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین نے تھانہ موچیوالا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری کے دوران 32 شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔
اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل ظہور احمد مگسی، ایس ایچ او تھانہ موچیوالا اور دیگر تفتیشی افسران بھی موجود تھے۔ ڈی پی او ساجد حسین نے شہریوں کے مسائل کو توجہ سے سنا اور موقع پر ہی ان کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے، ڈی پی او جھنگ نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی اور ان کے مسائل کا بروقت ازالہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے منشیات فروشوں اور ٹاؤٹ مافیا کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کارروائیوں کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق انسدادِ جرائم اور عوام دوست پولیسنگ کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *