728 x 90

ڈیجیٹل اثاثہ جات کو اپنانے سے معاشی مواقع پیدا ہوئے ہیں:وزیر خزانہ

ڈیجیٹل اثاثہ جات کو اپنانے سے معاشی مواقع پیدا ہوئے ہیں:وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے ڈیجیٹل اثاثہ جات کو تیزی سے اپنانے سے آن لائن اثاثوں کو باقاعدہ نگرانی کے نظام میں لانے کے معاشی مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ انہوںنے یہ بات اسلام آباد میں پی وی اے آر اے کے چیئرمین بلال بن ثاقب کے زیرصدارت ایک مشاورتی اجلاس

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے ڈیجیٹل اثاثہ جات کو تیزی سے اپنانے سے آن لائن اثاثوں کو باقاعدہ نگرانی کے نظام میں لانے کے معاشی مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

انہوںنے یہ بات اسلام آباد میں پی وی اے آر اے کے چیئرمین بلال بن ثاقب کے زیرصدارت ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی جس میں پاکستان کے نیشنل ڈیجیٹل ایسٹس فریم ورک پر بات چیت اور کام کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں ایک محفوظ، شفاف اور جدت پر مبنی ڈیجیٹل اثاثہ جات کے نظام کی تیاری کیلئے پاکستان کے آئندہ اقدامات پر خصوصی توجہ دی گئی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ایک باضابطہ نظام مارکیٹ کے استحکام کو فروغ دے گا اور صارفین کو لائسنس یافتہ ملکی پلیٹ فارمز پر منتقل ہونے کی ترغیب دے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی وی اے آر اے کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے ریگولیٹرز، بینکوں اور عالمی تبادلے کے درمیان مربوط روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے عالمی معیارات کو محض اختیار کرنے کی بجائے وضع کرنے کے پاکستان کے منفرد موقع پر روشنی ڈالی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos