وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈینگی کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موثر اقدامات جاری ہیں۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے شہر کے مختلف علاقوں میں محکمہ صحت کی ٹیموں کی جانب سے جاری ان ڈور،آوٹ ڈور سرویلنس کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ محکمہ صحت کے
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈینگی کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موثر اقدامات جاری ہیں۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے شہر کے مختلف علاقوں میں محکمہ صحت کی ٹیموں کی جانب سے جاری ان ڈور،آوٹ ڈور سرویلنس کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ محکمہ صحت کے افسران نے انسداد ڈینگی کے حوالہ سے کئے گئے تمام ضروری اقدامات بارے بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کیں کہ حالیہ سیزن میں ڈینگی لاروا کا خطرہ لاحق ہوتا ہے لہٰذا انڈور اور آﺅٹ ڈور سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جائے،مانیٹرنگ اور انسدادی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک رہیں۔ضلعی حدود میں کباڑ خانوں اور قبرستانوں میں مکمل طور پر سرویلنس کرائی جائے۔ انسداد ڈینگی کی کارروائیوں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ذاتی طور پر انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو مانیٹر کریںجبکہ ڈینگی وائرس کے خاتمے کے حوالہ سے احتیاطی و حفاظتی تدابیر بارے عوام الناس میں شعور اجاگر کرنے کے سلسلہ میں زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *