وزیراعظم شہبازشریف نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ملک میں کاروبار میں آسانی کے فروغ اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے اپنی نوعیت کے پہلے کاروبار سہولت مرکز کا افتتاح کیا۔ سرمایہ کاری بورڈ کا قائم کردہ یہ مرکز ریگولیٹری تقاضوں پررہنمائی اور کاروبار کے اندراج ، لائسنسنگ اور اجازت ناموں میں سہولت
وزیراعظم شہبازشریف نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ملک میں کاروبار میں آسانی کے فروغ اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے اپنی نوعیت کے پہلے کاروبار سہولت مرکز کا افتتاح کیا۔
سرمایہ کاری بورڈ کا قائم کردہ یہ مرکز ریگولیٹری تقاضوں پررہنمائی اور کاروبار کے اندراج ، لائسنسنگ اور اجازت ناموں میں سہولت سمیت وسیع خدمات کی فراہمی کے ذریعے کاروباری برادری کو سہولت فراہم کرے گا۔
یہ مرکز ایک مقام پر خدمات فراہم کرنے کے علاوہ کاروباری اور حکومتی اداروں کے درمیان موثر روابط میں سہولت دینے اور رکاوٹیں کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
وزیراعظم کو سرمایہ کاروں کی رہنمائی ، خصوصی اقتصادی زونز کیلئے درخواستیں ، لائسنسنگ اور ادائیگی کے طریقہ کار کے نظام الاوقات میں نمایاں کمی سمیت مرکز کے امور کے بارے میں آگاہ کیاگیا ۔
شہبازشریف نے منصوبے کی تختی کی نقاب کشائی بھی کی اور زوردیاکہ مطلوبہ مقاصد پورے ہونے پراس کا دائرہ پورے ملک تک بڑھایا جائے۔
انہوں نے ملک کے پہلے سہولت مرکز کے قیام پر سرمایہ کاری بورڈ کے وزیر قیصر احمد شیخ ، سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ اور ان کی ٹیم کی تعریف کی ۔
وزیراعظم نے تمام متعلقہ محکموں پر زوردیاکہ وہ دیگر ملکوں کی طرح سرمایہ کاروں اور دوسرے شعبوں کے لوگوں کو سہولت اور رہنمائی فراہم کرتے ہوئے اس مرکز کو کامیاب بنانے کیلئے اسے موثر طورپر چلائیں ۔
انہوں نے کہا ہمیں بلاتاخیر حقیقی مدد فراہم کرتے ہوئے صارفین کا خوش دلی سے خیرمقدم کرنا چاہیے۔
سرمایہ کاری بورڈ کے وزیر قیصر احمد شیخ نے اپنے خطاب میں مرکز کے قیام کو سرمایہ کاری کی سہولت میں ایک کامیابی قراردیا۔
انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے سرمایہ کاروں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کی غرض سے مطلوبہ طریقہ کار کو مکمل کرنے کیلئے متعدد محکموں کے چکر لگانا پڑتے تھے۔



















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *