728 x 90

کانسٹیبلز کی محکمانہ ترقی کے لیے ’’لسٹ-اے‘‘ امتحان پریڈ کے مرحلے میں داخل

کانسٹیبلز کی محکمانہ ترقی کے لیے ’’لسٹ-اے‘‘ امتحان پریڈ کے مرحلے میں داخل

محکمہ پولیس میں کانسٹیبلز کی محکمانہ ترقی کے سلسلے میں ’’لسٹ-اے‘‘ امتحانات کا عمل پریڈ کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادر نے پریڈ ٹیسٹ کے عمل کی براہِ راست نگرانی کی، جبکہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عبدالقادر، ڈی ایس پی صدر سرکل ظہور احمد مگسی

محکمہ پولیس میں کانسٹیبلز کی محکمانہ ترقی کے سلسلے میں ’’لسٹ-اے‘‘ امتحانات کا عمل پریڈ کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادر نے پریڈ ٹیسٹ کے عمل کی براہِ راست نگرانی کی، جبکہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عبدالقادر، ڈی ایس پی صدر سرکل ظہور احمد مگسی اور ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ثقلین عباس بھی ہمراہ موجود رہے۔امتحانی عمل کو مکمل شفاف اور میرٹ کے عین مطابق رکھنے کے لیے پریڈ ٹیسٹ کی نگرانی ڈیجیٹل ریکارڈنگ کے ذریعے بھی کی جا رہی ہے، تاکہ ترقیوں کے عمل میں ہر سطح پر معیار اور شفافیت برقرار رہے۔واضح رہے کہ ’’لسٹ-اے‘‘ کے تحریری امتحان میں مجموعی طور پر 283 کانسٹیبلز اور لیڈی کانسٹیبلز کامیاب قرار پائے ہیں، جو پریڈ ٹیسٹ مکمل کرنے کے بعد اگلے مرحلے میں داخل ہوں گے۔اس موقع پر ضلع جھنگ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کہا کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے تحت محکمانہ ترقیوں میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ محنتی، اہل اور پیشہ ور اہلکار ہی اس نظام میں ترقی کے حق دار ہیں۔ڈی پی او نے مزید بتایا کہ پریڈ مرحلہ مکمل ہونے کے بعد کامیاب اہلکاروں سے انٹرویوز لئے جائیں گے اور ترقی صرف اُن اہلکاروں کو دی جائے گی جو اہلیت اور کارکردگی کے معیار پر پورا اتریں گے

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos