728 x 90

کراچی آتشزدگی واقعہ،صدر،وزیراعظم کی سندھ حکومت کو ہرممکن مدد کی پیشکش

کراچی آتشزدگی واقعہ،صدر،وزیراعظم کی سندھ حکومت کو ہرممکن مدد کی پیشکش

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلی فون پرالگ الگ رابطہ کیا اور کراچی کے گل پلازہ میں آتشزدگی کے المناک واقعہ پرافسوس کااظہارکیا۔ صدر آصف علی زرداری نے گل پلازہ میں آتشزدگی کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے دریافت کیا۔ انہوں

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلی فون پرالگ الگ رابطہ کیا اور کراچی کے گل پلازہ میں آتشزدگی کے المناک واقعہ پرافسوس کااظہارکیا۔

صدر آصف علی زرداری نے گل پلازہ میں آتشزدگی کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے دریافت کیا۔

انہوں نے ریسکیو اور آگ بجھانے کی کارروائیوں کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلانے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر نے فائر فائٹر فرقان شوکت کی بھی تعریف کی جو آگ سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے اور انہیں سول ایوارڈ دینے کی سفارش کی۔

صدر نے مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کیلئے تجارتی اور رہائشی عمارتوں میں آگ سے تحفظ کے قوانین پر عملدرآمد اور حفاظتی معائنے کے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

ادھر وزیر اعظم شہباز شریف نے گنجان آباد شہری علاقوں میں آگ بجھانے کے مربوط نظام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سندھ حکومت کو وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے ایسے سانحات کی روک تھام کیلئے ایک جامع نظام کے قیام میں وفاقی حکومت کی جانب سے مدد کی پیشکش کی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos